ای پی اے، پولیس کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف ایکشن

ای پی اے، پولیس کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف ایکشن

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ای پی اے اور اسلام آباد پولیس نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے گاڑیوں کے اخراج کے ٹیسٹنگ کی اہم مہم دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاک ای پی اے نازیہ زیب علی نے کہا ہم نے اسلام آباد میں گاڑیوں کے دھویں کے اخراج کی ٹیسٹنگ مہم شروع کی ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی اور صحت عامہ پر کاربن اخراج کے مضر اثرات سے تحفظ فراہم کیا جاسکے یہ سرگرمی 12جون سے عید کی تعطیلات کے بعد دوبارہ شروع کی گئی ہے جس میں پاک-ای پی اے اور اسلام آباد پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔ میٹرو مال کے قریب منڈی پولیس چیک پوسٹ اور اسلام آباد-لاہور روٹ پر واقع فیض آباد انٹرچینج پر ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ مؤثر نگرانی اور قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر گاڑیوں کا دھواں اخراج 10فیصد سے 40فیصد کی حد میں پایا گیا۔ ان گاڑیوں کے مالکان کو چالان جاری کیے گئے جن کا اخراج 60فیصد سے تجاوز کر گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں