مری میں کیمرا کے استعمال ، نالوں میں نہانے ، ریڑھیاں لگانے پر پابندی

 مری میں کیمرا کے استعمال ، نالوں میں  نہانے ، ریڑھیاں لگانے پر پابندی

مری( نمائندہ دنیا ) ضلعی انتظامیہ مری نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر کے مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ۔

 مال روڈ اور تحصیل مری کے اطراف کمرشل مقاصد کے لیے کیمرے چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، کورنگ نالہ، سلگراں نالہ، انگوری ڈیم، بسہ واٹر اور سملی ڈیم میں نہا نا ، تیراکی ممنوع ہے ، مال روڈ کے آس پاس اور دیگر گنجان علاقوں میں کسی بھی شخص کو کسی بھی مقصد کے لیے ہینڈ کارٹس لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، گھڑ سواری، فوٹو گرافی اور دیگر متعلقہ خدمات کے لیے گھوڑوں کے استعمال پر پابندی ہو گی ،یہ حکم 12 جون سے 11 جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں