امریکا اسرائیل کو بچانے میدان میں آ چکا ، پاکستان فلاح پارٹی

امریکا اسرائیل کو بچانے میدان میں آ چکا ، پاکستان فلاح  پارٹی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے کہا کہ ایران کو اپنی سرزمین کے دفاع کاپورا حق حاصل ہے امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل کو بچانے کیلئے ایران کے خلاف میدان میں آ چکا ہے۔

عالم اسلام کو مکمل صف بندی کر کے اس جارحیت وبربریت کے خلاف تواناآواز اٹھانا ہو گی ،امریکا مسلم ممالک کوختم کر نے کے در پے ہے ،عالم اسلام کے پاس وقت کم ہے ، ترکی اور پاکستان کے لئے خطرے شدید ہوتے جارہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں