کیئر پاکستان، پیپسی کو فاؤنڈیشن کی تقریب ’’شی فیڈز دی ورلڈ‘‘

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) کیئر پاکستان نے پیپسی کو فاؤنڈیشن کے اشتراک سے اپنے فلیگ شپ پروگرام ’’شی فیڈز دی ورلڈ ‘‘ کی کامیاب تکمیل کی مناسبت سے ’’شی نورشز چینج‘‘ کے عنوان سے ایک قومی سطح کی تقریب کا انعقاد کیا۔۔
تقریب میں پالیسی سازوں، ڈونرز، ریسرچرز، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی، جہاں زراعت، غذائیت اور دیہی ترقی کے شعبوں میں سرگرم خواتین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ پروگرام سے ایک لاکھ 30ہزار سے زائد افراد کو براہِ راست معاونت فراہم کی گئی، جبکہ مزید 15لاکھ افراد بالواسطہ طور پر مستفید ہوئے ۔ کیئر پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر، عدیل شیراز نے کہا اس پروگرام نے ہمیں یاد دلایا کہ اصل تبدیلی باہر سے نہیں بلکہ اندر سے آتی ہے ۔ پیپسی کو فاؤنڈیشن کے انٹرنیشنل پروگرامز کے سینئر ڈائریکٹر، حاتم خان نے کہا ’شی فیڈز دی ورلڈ‘ کے ذریعے ہم نے صرف زرعی بہتری نہیں دیکھی بلکہ ایک دیرپا اثر کا مشاہدہ کیا ہے جو پاکستان بھر کی کمیونیٹیز میں خوراک کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد دیتا رہے گا۔