و فاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے سردار رمیش سنگھ اروڑا کی ملاقات
اسلام آباد ( دنیا رپو رٹ ) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پنجاب حکومت کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا اور۔۔
محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب کے سیکرٹری فرید احمد تارڑ نے ملاقات کی جس میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر نے کہا اقلیتوں کے آئینی حقوق کا تحفظ ہر صو رت یقینی بنایا جا ئیگا ، اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور قومی دھارے میں شمولیت کو یقینی بنانا ریاست کی اولین ترجیح ہے ۔ملاقات میں فریقین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ اقلیتی حقوق کے تحفظ، باہمی ہم آہنگی اور ایک پرامن، مساوی اور شمولیتی معاشرے کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔