اسلام آباد، 10 اشتہاریوں سمیت 31 جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد، 10 اشتہاریوں سمیت 31 جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 10اشتہاری مجرموں سمیت 31جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے۔۔۔

 ان کے قبضہ سے 1180گرام چرس، 1120گرام ہیروئن، 315گرام آئس، دو بوتلیں شراب، مختلف بور کے 10پستول اور ایک خنجر برآمد کیا۔ کارروائیاں تھانہ آبپارہ، تھانہ شالیمار، تھانہ ترنول، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ نون، تھانہ کھنہ، تھانہ کورال اور تھانہ ہمک پولیس ٹیموں نے کیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں