ڈی آئی جی کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل حل کرنیکا حکم

ڈی آئی جی کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل حل کرنیکا حکم

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈی آئی جی محمد جواد طارق نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے احکامات جاری کیے، انہوں نے کہا تمام سینئر پولیس کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنائیں۔

دریں اثنا ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد محمد شعیب خان نے رورل زون اور انڈسٹر یل ایر یا زون کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی جس میں انہوں نے ہدایت کی کہ تمام جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری یقینی بنا ئی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں