آئی جی کی ریڈ زون میں سکیورٹی مز ید سخت بنانیکی ہدایت

 آئی جی کی ریڈ زون میں سکیورٹی مز ید سخت بنانیکی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے امن وامان کی صورتحال اور فورس کے انتظامی امور کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اجلاس کا انعقاد کیا۔

جس میں تمام اعلیٰ افسروں نے شرکت کی، اجلاس میں آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی کی صورتحال، پولیس فورس کے انتظامی امور اور حساس تنصیبات و اہم مقامات کی حفاظت کیلئے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ریڈ زون اور ڈپلومیٹک ایریا کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے وی آئی پی سکیورٹی پروٹوکولز ازسرِ نو ترتیب دینے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں