بینظیر کچن روزگار پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنیکا اعلان

بینظیر کچن روزگار پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنیکا اعلان

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر ر وبینہ خالد نے بینظیر کچن روزگار پائلٹ پراجیکٹ جلد حلقہ این اے 56راولپنڈی سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام سے استفادہ کرنے والی خواتین کی بچیوں کو روزگار کیلئے تربیت کے ساتھ ساتھ انھیں کاروباری صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این اے 56سے پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ ہولڈر سمیرا گل کے ہمراہ ملنے والے وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد میں راجہ پرویز، راجہ مجید، نواز کوہستانی، عمر فراز، راجہ ندیم شامل تھے۔ سمیرا گل نے اپنے حلقہ میں بی آئی ایس پی کے پروگراموں میں مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ سینیٹر ر وبینہ خالد نے وفد کویقین دلاتے ہوئے اعلان کیا کہ بینظیر کچن روزگار پائلٹ پراجیکٹ جلد حلقہ این اے 56سے شروع کیا جائے گا جس میں 5سو خواتین کی بچیوں، بہنوں کو روزگار کی نہ صرف تربیت بلکہ سٹارٹ اپ کاسٹ بھی دی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں