انسداد ڈینگی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں، ڈی سی مری

انسداد ڈینگی کیلئے خصوصی ٹیمیں  تشکیل دی جائیں، ڈی سی مری

مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈینگی وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

جس میں ا علیٰ افسران نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر مری نے کہا مختلف یونین کونسلوں میں ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں، انہوں نے محکمہ ہیلتھ اوردیگرمتعلقہ محکموں کو ہدایات دیں کہ وہ عوام میں ڈینگی سے بچاؤاورحفاظتی تدابیرکے حوالے سے آگاہی دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں