یوم شہدا پر موٹر وے پولیس ہیڈکوار ٹرز میں خصوصی تقریب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)یو م شہدائے پولیس پر موٹر وے پولیس ہیڈ کوارٹر زمیں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر افسران و ملاز مین اور شہدا کے ورثا نے تقریب میں شرکت کی۔
مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل نیشنل ہا ئی و یز اینڈ موٹروے پو لیس بی اے ناصر تھے ۔ تقریب سے قبل آئی جی بی اے ناصر نے یاد گار شہدا پرپھول چڑھائے اور شہدا کی درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔ آئی جی بی اے ناصر نے کہا کہ ہم فرض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ان بہادر سپوتوں کو تہہ دل سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پولیس کا ہر شہید ہماری قومی تاریخ کا روشن ستارہ ہے ہم اپنے شہدا کو بھولے ہیں اور نہ ہی کبھی بھولیں گے ۔ تقریب کے آخر میں آئی جی بی اے ناصر نے شہدا کے اہلخانہ میں تحائف تقسیم کیے ۔