کنٹونمنٹ بورڈ کا راولپنڈی صدر میں تجاوزات کیخلاف آ پریشن

کنٹونمنٹ بورڈ کا راولپنڈی صدر میں تجاوزات کیخلاف آ پریشن

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ شعبہ انسد اد تجاوزات نے صدر کے اہم تجارتی مراکز حیدرروڈ، آدم جی روڈ،کشمیر روڈ، چھوٹابازار، کیننگ روڈ، بینک روڈاور گوالمنڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

جس کے دوران درجنوں ٹھیلے ،سٹالز اور ریڑھیاں قبضے میں لے لی گئیں جبکہ متعدد دکانداروں کو نوٹس بھی جا ری کیے گئے ، آپریشن کے دوران صدر بازار سے 10ٹرک سامان قبضے میں لیا گیا ۔ سی ای او سید علی عرفان رضوی کا کہناہے کہ صدرکے تمام بازاروں میں تجاوزات کی کسی صو رت اجازت نہیں دی جا ئیگی اگر کسی نے بھی تجاوزات کی کوشش کی تو سخت ایکشن لیا جائیگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں