منشیات کیس، 2ملزمان عدم ثبوت پربری
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ نصرمن اللہ نے تھانہ ترنول کے منشیات مقدمہ میں نامزد 2ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کر دیا۔
وکیل صفائی نے کہااستغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام ہو گیا ہے، استدعا ہے ملزمان کو بری کیاجائے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان شعور عباس اور نعمان کو بری کرنے کا حکم سنا دیا۔