سفیر قازقستان کادورہ اسلامی یونیورسٹی علمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافین نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔
انہوںنے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد سے ملاقات کی جس میں علمی تعاون کو مضبوط بنانے اور امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔