راولپنڈی:سماج دشمن عناصر کیخلاف ایکشن ، 10ملز م گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی اور چوری میں ملوث دس ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
نیوٹاؤن پولیس نے کارو موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر کے مسروقہ کرولا کار، 5 مسروقہ موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل کے پارٹس برآمد کیے ۔ تھانہ آر اے بازار پولیس نے پتنگ سپلائر کو گرفتار کرکے 2500 پتنگیں اور 15 ڈوریں برآمد کیں ۔ وارث خان پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر 2 کلو 200 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر 1کلو260 گرام چرس برآمد کی ۔تھانہ سٹی پولیس نے د و ملزمان کو حراست میں لے کر10 لٹر شراب، چکلالہ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر ایک بوتل شراب برآمد کرلی۔ تمام ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔