محکمہ لا ئیو سٹاک کا ایکشن، غیر معیاری پیداوار پر فیڈ مل سیل

محکمہ لا ئیو سٹاک کا ایکشن، غیر معیاری پیداوار پر فیڈ مل سیل

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ضلع راولپنڈی میں مختلف فیڈ ملز کا معائنہ کیا گیا جس میں صفائی ستھرائی، پیداوار کے معیار اور حکومتی ضوابط پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

 ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع راولپنڈی ڈاکٹر ارشد لطیف، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل گوجرخان نے فیڈ ملز کا معائنہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر صدر راولپنڈی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ معائنے کے دوران پنڈی فیڈ مل میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر فوری طور پر مل کو سیل کر دیا گیا۔ اس دوران اسلام آباد فیڈ مل، مرکز فیڈ مل، پنڈی فیڈ مل (جو سیل کی گئی) زبیر فیڈ مل، کوالٹی فیڈمل کا معائنہ کیا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ جانوروں کی خوراک کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...