اکھنڈ بھارت کا خواب پورا نہیں ہوگا، جنرل (ر) زبیر محمود

اکھنڈ بھارت کا خواب پورا نہیں ہوگا، جنرل (ر) زبیر محمود

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ بھارت نے کبھی بھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا اور وہ ہمیشہ اس کے خاتمے کے درپے رہا ہے، مگر پاکستان قیامت تک قائم رہے گا۔

 اکھنڈ بھارت کا خواب کبھی شرمندئہ تعبیر نہیں ہوگا، عسکری میدان میں ناکامی کے بعد بھارت ہائبرڈ وار فیئر کے ذریعے ہمیں اندرونی طور پر کمزور کرنے کی مسلسل سازشیں کر رہا ہے، آپریشن بنیان المرصوص نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان کلچرل فورم، ادارہ نظریہ پاکستان اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے زیراہتمام یومِ دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر وجیہہ قمر، چیئرمین کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ احسن ظفر بختاوری، جنرل (ر) عمر محمود حیات، سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری، سابق ایم پی اے بلوچستان آمنہ خانم سمیت شہدا کی فیملیز نے بھی شرکت کی جنہیں چیئرمین کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کی جانب سے خصوصی تحائف دئیے گئے، جنرل (ر) زبیر محمود حیات نے کہا گزشتہ 25برس میں بھارت کے 10جنگی جہاز گرائے گئے لیکن ہمارا ایک بھی جہاز تباہ نہیں ہوا۔ سندھ طاس معاہدے پر بھی بھارت پسپا ہوا، اکھنڈ بھارت کے غبارے سے ہم نے ہوا نکال دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں