کینسر ہسپتال کی نئی ایمر جنسی بروقت مکمل کی جا ئے ، وزیر صحت
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وفاقی وزیر قومی صحت مصطفی کمال کی صدارت میں گزشتہ روز اجلاس ہواجس میں جاری منصوبوں پر پیش رفت اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔۔۔
سید مصطفی کمال نے کہا کہ جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے فاسٹ ٹریک پر کام کیا جا ئے ،کینسر ہسپتال نیو ایمرجنسی کو بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں ، میرٹ اور شفافیت کے فروغ کیلئے پی ایم ڈی سی کو مکمل ڈیجیٹائز کیا جارہا ہے ،جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے 2D بار کوڈ پر عملدرآمد کیلئے کام تیزی سے جاری ہے ،جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments