معذور افراد کو اسمبلیوں اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے ، عزت اللہ کاکڑ
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )آواز معذوراں بلوچستان آرگنائزیشن کے صدر عزت اللہ کاکڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ معذور افراد کو قومی وصوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے۔
،تمام سیاسی جماعتوں میں معذور افراد کیلئے ونگ بنانے کے علاوہ انکے ووٹ کے حق کو یقینی بنایا جائے ،معذور افراد کیلئے الگ وزارت اور انکے حقوق اور پالیسیوں کے نفاذ کی نگرانی اور جائزہ لینے کیلئے نیشنل ڈس ایبلٹی کمیشن بنایا جائے ، فیصلہ سازی کے عمل میں انکی شرکت کو یقینی بنایا جائے ،جامع تعلیمی پالیسیوں اور طریقوں کو نافذ کیا جائے ان خیالات کا اظہار کلیم اللہ اور سید شاہ فیصل کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔