چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی جانب سے جسٹس خواجہ نسیم کے اعزاز میں عشائیہ
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم کی جانب سے سینئر جج سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس خواجہ محمد نسیم کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
عشائیہ میں جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی، چیف جسٹس عدالت عالیہ جسٹس سردار لیاقت حسین، سینئر جج عدالت العالیہ جسٹس سید شاہد بہار، جج عدالت عالیہ جسٹس سردار اعجاز، جج عدالت عالیہ جسٹس چوہدری خالد و دیگر نے فیملیز کے ہمراہ شرکت کی۔ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم نے جسٹس خواجہ محمد نسیم کو تحائف بھی دیئے۔