اساتذہ معمار، تعلیم ہی قوموں کی ترقی و استحکام کی بنیاد، شازیہ رضوان

اساتذہ معمار، تعلیم ہی قوموں کی ترقی و استحکام کی بنیاد، شازیہ رضوان

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) محکمہ تعلیم پنجاب کے زیراہتمام گورنمنٹ مسلم ہائر سیکنڈری سکول میں ہیرو اساتذہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مہمانِ خصوصی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان تھیں، 105قابلِ فخر اساتذہ کو ان کی شاندار تعلیمی خدمات، طلبہ کی تربیت میں غیر معمولی محنت اور بہترین تعلیمی نتائج دینے پر ہیرو اساتذہ ایوارڈز سے نوازا گیا۔ شازیہ رضوان نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں جو نئی نسل کو علم، شعور اور کردار کی روشنی عطا کرتے ہیں۔ تعلیم ہی قوموں کی ترقی و استحکام کی بنیاد ہے اور حکومتِ پنجاب اساتذہ کے وقار کو بلند کرنے اور تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ سی ای او ایجوکیشن طارق محمود نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی خدمات کا اعتراف ایک مثبت قدم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں