ملک بھرمیں انسداد پولیو مہم 13 اکتوبر سے شروع ہو گی

 ملک بھرمیں انسداد پولیو مہم 13 اکتوبر سے شروع ہو گی

ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلا ئے جا ئینگے، عائشہ رضا فاروق

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے ملک بھرمیں انسدد پولیو مہم 13 اکتوبر سے شروع ہو گی جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ اکتوبر 2024میں 11لاکھ سے زائد ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کی تعداد مئی 2025 میں کم ہو کر تقریباً 8 لاکھ 30 ہزار رہ گئی ہے ، ستمبر 2024 سے اب تک پاکستان میں چھ پولیو مہمات کامیابی سے مکمل کی جا چکی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی ذمہ داری صرف حکومت یا محکمۂ صحت کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ والدین اور سرپرستوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بچو ں کو پولیو کے قطرے ضرور پلا ئیں ، پولیو ویکسین کے دو قطرے آپ کے بچے کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں