ڈی سی مری کی تمام محکموں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانیکی ہدایت

ڈی سی مری کی تمام محکموں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانیکی ہدایت

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) ڈی سی آفس مری میں ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تمام محکموں کی کارکردگی اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔۔۔

 ڈپٹی کمشنر مری نے مقرر کردہ اہداف کے حصول کی اہمیت پر زور دیا اور تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنا ئیں ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ باہمی روابط کو مضبوط بنائیں، عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر کریں اور عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ عوامی فلاح کے لیے اقدامات یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ تمام محکمہ جات باہمی رابطے اور تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں