ناقص صفا ئی پر 1 ریسٹورنٹ سیل، 4 ہوٹلز کو ساڑھے 3 لاکھ جرمانہ
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں اٹک جی ٹی روڈ اور تربیلا روڈ پر کیں5فوڈ پوائنٹس کو نوٹسز جاری، کارروائیاں جا ری رہیں گی، اتھارٹی حکام
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نارتھ ریجن نے اٹک میں ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں کی چیکنگ کی، اس دوران جی ٹی روڈ اور تربیلا روڈ پر موجود 10ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا گیا، 4معروف ریسٹورنٹس کو 3لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ جبکہ 1کو بند کر دیا گیا۔ جرمانے صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور ناقص اشیا رکھنے کی بنا پر کیے گئے، 5فوڈ پوائنٹس کو بہتری لانے کیلئے اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ صوبے بھر میں ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کی چیکنگ جاری ہے، کسی کو رعایت نہیں دی جائیگی، شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223پر رابطہ کریں۔