پاکستان اورکینیڈا کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم

 پاکستان اورکینیڈا کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم

گورنر پنجاب سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات ،دو طرفہ تعلقات کا پرتبادلہ خیال

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں زراعت، قابل تجدید انرجی، ڈیری، پولٹری کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب نے کینیڈین ہائی کمشنر کو پاکستان میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر کا کہنا تھا کہ تجارت کے ذریعے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان میں ڈیری، میٹ، زراعت اور ٹیکساٹل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں