وفاقی پولیس میں 14انسپکٹرز و ایس ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلے
آئی جی کا چیف آف سٹاف تبدیل، نوشیروان منہاس ایس ڈی پی او کوہسار تعیناتایس ڈی پی او شہزاد ٹاؤن کو کورال کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر، اے پی پی) آئی جی پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کو مختلف سرکلز میں ایس ڈی پی اوز کے عہدوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے جبکہ آئی جی اسلام آباد نے متعدد سینئر افسران کے عہدوں میں ردوبدل کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد کے چیف آف سٹاف کو تبدیل کر دیا گیا جبکہ کیپٹن (ر) نوشیروان منہاس کو ایس ڈی پی او کوہسار تعینات کیا گیا ہے۔ اے ایس پی نوشیروان احسن منہاس کو ایس ڈی پی او ویمن سرکل کا اضافی چارج دیا گیا۔ ایس ڈی پی او شہزاد ٹاؤن کیپٹن (ر) انضمام خان کو کورال سرکل کا اضافی چارج دیا گیا اور ایس ڈی پی او کوہسار ذوالفقار عباسی کو رمنا سرکل میں تعینات کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس میں مجموعی طور پر 14انسپکٹرز اور ایس ڈی پی اوز کے تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں۔