اسلام آباد، لوک میلہ میں شہریوں کا رش، رنگا رنگ پروگرام جاری

اسلام آباد، لوک میلہ میں شہریوں کا رش، رنگا رنگ پروگرام جاری

بلوچستان پویلین شہریوں کی توجہ کا مرکز،سجی کی فروخت،میوزیکل نائٹ کا اہتمام

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) لوک ورثہ کمپلیکس میں جاری لوک میلہ میں ہفتے کے روز شہریوں کا رش بڑھ گیا، میلہ میں رنگارنگ ثقافتی پروگرام جاری ہیں، بلوچستان پویلین زائرین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ بلوچستان پویلین میلے کے گراؤنڈکے مرکز میں واقع ہے جہاں ماہرکاریگر کنیز فاطمہ، شاکر بی بی اور آرزی خان موجود ہیں، فضل کاکڑ بلوچی کشیدہ کاری میں، روزی خان بلوچی جوتوں میں اور آرزی خان لکڑی کے کام اور موسیقی کے آلات بنانے میں اپنی مثال آپ ہیں۔ میلے میں آتے ہوئے بلوچستان کے روایتی کھانے سجی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ گزشتہ روز بلوچستان میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں بلوچستان کے مشہور لوک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں