برتھ ڈے پارٹی میں شریک نوجوان کی پر اسرار ہلاکت
راولپنڈی (خبرنگار) رتہ امرال میں 25سالہ نوجوان کی پر اسرار موت، حارث برتھ ڈے پارٹی میں شرکت دوران پراسرار طور پر جان بحق ہوا، لاش کے قریب سے انجکشن، ادویات و سرنج برآمد ہوئیں۔
مرحوم نوجوان کے والد نے بیٹے کو زہر/نشہ آور اشیاء دے کر قتل کرنے کا الزام فروا نامی لڑکی و دیگر 8/10پر الزام عائد کر دیا۔ تھانہ رتہ امرال میں مقدمہ اندراج کیلئے درخواست دیدی گئی۔