15لٹر شراب، ایک کلو سے زائد چرس، اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) کہوٹہ پولیس نے ایک شخص سے 1کلو 300گرام چرس برآمد کی، بنی پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر 10لٹر شراب برآمد کی۔
مورگاہ پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر 5لٹر شراب برآمد کی، گوجرخان پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔ معہ ایمونیشن، چونترہ پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔