ایف ایف سی کو کمپنی آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے کمپنی آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ ایوارڈ 36ویں انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈز تقریب اور بزنس اپرچیونٹی کانفرنس میں 10 نومبر 2025 کو تاشقند، ازبکستان میں منعقدہ تقریب کے دوران دیا گیا۔ یہ ایوارڈ ایف ایف سی کی سال 2024کے دوران شاندار کاروباری کارکردگی، لگن اور اعلیٰ معیار کے عزم کا اعتراف ہے، اظہر خان سینئر منیجر فنانس نے ایف ایف سی کی جانب سے یہ ایوارڈ وصول کیا۔