خصوصی طلبہ کیلئے سپورٹس گالا، میڈلز، اسناد تقسیم

خصوصی طلبہ کیلئے سپورٹس  گالا، میڈلز، اسناد تقسیم

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈویژنل آفیسر سپیشل ایجوکیشن شمائلہ کی زیرِ نگرانی خصوصی طلبہ کیلئے شاندار سپورٹس گالا منعقد ہوا جو میلہ کی شکل اختیار کر گیا۔

تقریب میں راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم اور تلہ گنگ کے سپیشل ایجوکیشن کے 42اداروں کے طلبہ نے شرکت کی۔ اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں