چیئرمین سی ڈی اے کا شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ

چیئرمین سی ڈی اے کا شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ

بیرل والز کا 80،ریمپ ون کی دیواروں کا 60، بیرل گرڈر کا 100فیصد کام مکمل ،بریفنگمقررہ مدت میں منصوبہ کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے ،معیار پر کوئی سجھوتہ نہیں ہوگا،رندھاوا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا اور متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا۔ تمام سیکشنز پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ بھی کیا۔ متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کی بیرل والز کا 80فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

ریمپ ون کی دیواروں کا 60فیصد کام بھی مکمل کیا جاچکا ہے ۔ جبکہ منصوبے کی بیرل گرڈر کا 100فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ ارتھ ورک اور روڈ ورک کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جبکہ ریمپ ٹو کی دیواروں کے کام کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ چیئرمین نے منصوبے کے ابتک تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، تعمیراتی کاموں کو انکے شیڈول اور ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں