تلہ گنگ ،ڈپٹی کمشنر کا شہر کا دورہ ،صفائی سہولیات کو بہتر بنانے کی ہدایت
تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر تلہ گنگ /چکوال سارہ حیات نے تلہ گنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تلہ گنگ شہر اور ملتان خورد میں صفائی کی مجموعی صورتحال، سڑکوں کی حالت، کوڑا کرکٹ اٹھانے کے نظام اور ورک فورس کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ بی ایچ یو کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، دواؤں کی دستیابی اور عملے کی موجودگی کا جائزہ لیا ۔