سگین جرائم میں ملوث 3اشتہاریوں سمیت 11افراد گرفتار
آبپا رہ، سیکر ٹر یٹ، تر نول، انڈسٹر یل ایر یا، نون میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث تین مجرمان اشتہا ریو ں سمیت 11جر ائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس سلسلے میں آ بپا رہ، سیکر ٹر یٹ، تر نول، انڈسٹر یل ایر یا، نون، کرپا، لو ہی بھیر اور تھا نہ شہزاد ٹائون پولیس ں نے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 20بوتلیں شراب اور11 مختلف بور کے پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلیے ، مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران 03مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔