بچوں کی صحت اور محفوظ مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ،طاہرہ اورنگزیب

بچوں کی صحت اور محفوظ مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ،طاہرہ اورنگزیب

قومی ایم آر مہم کا افتتاح ،بچوں کو موقع پر ویکسین لگائی گئی ، والدین سے تعاون کی اپیل

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)قومی ایم آر مہم کا باضابطہ افتتاح نئے ڈی سی کمپلیکس کینٹ میں ایم این اے طاہرہ اورنگزیب اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار نے کیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احسان غنی سمیت دیگر حکا م بھی موجود تھے ،تقریب میں بچوں کو موقع پر ویکسین لگائی گئی ۔طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ بچوں کی صحت اور محفوظ مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ایم آر مہم اسی قومی ذمہ داری کا حصہ ہے ۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کا حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں