اپنا میٹر اپنی ریڈنگ موبائل ایپ حکومت پاکستان کا صارف دوست اقدام ، آئیسکو چیف
اسلام آباد (دنیارپورٹ) انجینئر چوہدری خالد محمود چیف ایگزیکٹو آئیسکو نے موبائل ایپلی کیشن اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ۔۔۔
حکومت پاکستان اور وزارت توانائی کا صارف دوست پالیسوں کے اجراء کا سفر جاری ہے اور اس کسٹمر فرینڈلی موبائل ایپ کے ذریعے صارفین کو بلنگ سرکل کا حصہ بنایا گیا ہے جس کے تحت آئیسکو کے معزز صارفین مقررہ تاریخ کو اپنی میٹر ریڈنگ خود لے کر متعلقہ ایس ڈی او دفاتر کو بھیج سکتے ہیں جس سے بلنگ کے نظام میں مزید شفافیت کو فروغ ملے گا۔