ہری پور:ضمنی الیکشن، 22 اور 24نومبرکوضلع میں تعطیل کااعلان
ہری پور (نمائندہ دنیا) حلقہ این اے 18ہری پور میں 23نومبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے ضلعی انتظامیہ نے 22نومبر بروز ہفتہ اور 24نومبر پیر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
جس کا اعلامیہ ڈی سی ہری پور کے دفتر سے جاری کر دیا گیا، اعلامیہ کے مطابق 22اور 24نومبر کو ضلع بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔