10افراد گرفتار، 50بوتل، 81لٹر شراب برآمد، مقدمات درج

10افراد گرفتار، 50بوتل، 81لٹر شراب برآمد، مقدمات درج

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ بنی پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر 28لٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن، سول لائنز پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 20لٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن، گنجمنڈی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10لٹر شراب برآمد کی۔

 تھانہ سٹی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 6لٹر شراب برآمد کی۔  نیوٹاؤن پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 5لٹر شراب برآمد، کہوٹہ اور مندرہ سے دو منشیات فروش گرفتار، 50بوتل، 12لٹر  شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں