راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں سالانہ تفریحی میلہ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں سالانہ تفریحی میلہ منعقد کیا گیا، مختلف شعبہ جات نے انواع و اقسام کے کھانوں کے سٹالز لگائے۔
ڈاکٹر ہما نے اپنے پیغام میں کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں طالبات کی ہمہ جہت شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ایسی تقریبات انہیں خود اعتمادی اور سماجی ہم آہنگی فراہم کرتی ہیں۔