سماجی ترقی کیلئے معذور افراد کی شمولیت ضروری، ترک سفیر

سماجی ترقی کیلئے معذور افراد کی شمولیت ضروری، ترک سفیر

معذور افراد کی معاونت، بحالی کیلئے پاکستان کی ہر ممکن مد د کرینگے، خطاب

اسلام آباد (نامہ نگار) ترکی کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے معذور افراد کے بین الاقوامی دن کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی اور اداروں سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد کو مدعو کیا اور پاکستان میں رسائی اور شمولیت کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون کا عزم ظاہر کیا۔ ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ سماجی ترقی کے فروغ کیلئے معذور افراد کو شامل کرنا ضروری ہے اور حقیقی ترقی تب ہی ممکن ہے جب ہر فرد برابری اور مکمل شمولیت کے ساتھ معاشرے کا حصہ بن سکے۔ مختلف اداروں، غیر سرکاری تنظیموں اور انفرادی طور پر معذور افراد اور کمزور طبقات کی فلاح کیلئے کام کرنے والوں کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معذور افراد کی معاونت کے حوالے سے دیرینہ تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ مشترکہ اقدامات، تجربات کے تبادلے اور باہمی یکجہتی کے ذریعے ہر شعبے میں معذور افراد کی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جاسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں