اسلام آباد میں سرچ آپریشن ،4افراد ،22موٹر سائیکل تھانے بند

اسلام آباد میں سرچ آپریشن ،4افراد ،22موٹر سائیکل تھانے بند

204 افراد،129گھروں،59د کانوں و ہوٹلوں اور 44گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تھانہ بنی گالا ،تھانہ مارگلہ اور تھانہ رمنا کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران 204 افراد،129گھروں،59د کانوں و ہوٹلوں ،155موٹر سائیکل اور 44گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے چار مشکوک افراد اور 22 موٹر سائیکلوں کوتھانہ منتقل کیا گیا۔سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے ، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں