پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر تشویشناک ،ثاقب ریاض
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025کے تحت نئی حلقہ بندیوں کا عمل بروقت مکمل کر کے نئے ایکٹ کے تحت بلدیاتی انتخابات کا باقاعدہ شیڈول بلا تاخیر جاری کیا جائے۔
بلدیاتی حکومتوں کی میعاد کو ختم ہوئے چار سال سے زائد عرصہ گزرچکا ہے لیکن صوبے کے عوام منتخب بلدیاتی نمائندوں سے محروم ہیں، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما ثاقب ریاض آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر جمہوری عمل کے لیے تشویشناک صورتحال ہے ۔