پی ٹی اے کے زیر اہتمام ہفتہ آگاہی برائے سائبرسکیورٹی 2025 کی کامیاب تکمیل
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے) پی ٹی اے نے اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تعاون سے ہفتہ آگاہی برائے سائبر سکیورٹی 2025 کی کامیاب۔۔۔
تکمیل اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے ذریعے کی، ملک گیر آگاہی مہم 11 تا 17 دسمبر 2025 تک جاری رہی جس کا مقصد عوام میں سائبر ہائجین، ڈیجیٹل تحفظ اور مستند معلومات سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔اختتامی تقریب میں سینئر سرکاری حکام، بین الاقوامی شراکت داروں، ٹیلی کام آپریٹرز، تعلیمی اداروں اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے اپنے افتتاحی خطاب میں سائبر سکیورٹی کو پاکستان کے ڈیجیٹل سفر کا ایک بنیادی ستون قرار دیا۔