راولپنڈی ،مختلف واقعات میں 2ملزم جاں بحق ،شہری لٹ گئے
اڈیالہ جیل کا حوالاتی ہسپتال میں دم توڑ گیا ،خاتون کی خود کشی کی کوشش ناکام
راولپنڈی (خبر نگار) مختلف واقعات میں دو ملزم جاں بحق،خاتون کا اقدام خود کشی ، شہریوں کو لوٹ لیا گیا ، اڈیالہ جیل کا حوالاتی عمران ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ دھیمال میں ظفر پلازہ کے قریب پیزا ڈیلیو رکرنے والے لڑکے کو لوٹ لیا گیا،موٹر سائیکل سوار ڈاکو عبداشکور سے موبائل فون نقدی ، زین سے موبائل فون ،35 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں31 سالہ( ر )نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ۔گنجمنڈی کی حدود میں پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والا ملزم اختر ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا ۔