تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

 تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

چودھری زاہد فرید وائس چیئرمین جہلم ویلی ، چودھری شکیل اور دیگر شامل

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ،چودھری زاہد فرید وائس چیئرمین جہلم ویلی ، چودھریشکیل ، چودھری ساجد ، چودھری عابد اور ساجد نے اپنے ساتھیوں اور کثیر تعداد میں کارکنان کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔شمولیت گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور چودھری یاسین کی موجودگی میں ہوئی ۔ رہنماؤں نے بلاول بھٹو ی کی قیادت، عوام دوست وژن اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش سیاسی، معاشی اور عوامی مسائل کا ادراک رکھتی ہے اور عملی حل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ گورنر پنجاب ،چودھری یاسین نے شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں اور کارکنان کا خیرمقدم کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں