خیبر پختونخوا ، بلوچستان میں گیس مسائل کا حل ناگزیر ، سیدال خان

  خیبر پختونخوا ، بلوچستان میں گیس مسائل کا حل ناگزیر ، سیدال خان

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی کی ملاقات ،مسائل پر گفتگو

اسلام آباد ، کوئٹہ (آن لائن)قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی نے سینئر جنرل منیجر کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایم ڈی سوئی سدرن نے قائم مقام چیئرمین سینیٹ کو ملک بھر بالخصوص صوبہ بلوچستان میں گیس کی طلب، فراہمی، موجودہ صورتحال اور درپیش چیلنجز سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں کے موسم میں ملک کے مختلف حصوں خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام کو گیس کی عدم فراہمی اور کم پریشر جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے ، جن کا فوری اور مؤثر حل ناگزیر ہے ۔ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ اسی سلسلے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے اور سردیوں کے موسم میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھی حکومت کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں