آئندہ اجلاس میں ای ڈی نیوٹیک نہ آئے تو ثمن جاری کرینگے ،قائمہ کمیٹی
قائمہ کمیٹی تعلیم کا اجلاس ،پیرا کی بریفنگ غیر تسلی بخش قرار ،سکول فیسوں پر بھی گفتگو
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )قو می اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تعلیم کے اجلاس میں پیرا کی جانب سے پیش کردہ بریفنگ غیر تسلی بخش قرار، ای ڈی نیوٹیک کی عدم موجودگی پر کمیٹی ارکان نے برہمی کا اظہار کیا ، کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ کی صدارت میں ہوا ۔ ممبر کمیٹی زیب جعفر نے نجی سکولوں کی جانب سے سالانہ فیس بڑھانے کتابوں اور یونیفارم کا مسئلہ اٹھایا ۔ راجہ خرم کا کہنا تھا کہ تھا کہ تین تین مرلے پر سکول بنائے ہیں ان کا کیا معیار تعلیم ہوگا۔ چیئرپرسن کا کہنا تھا اگر ای ڈی نیوٹک اگلی میٹنگ میں نہ آئے تو ان کے خلاف پرویلج موشن دیں گے یا ثمن جاری کریں گے ۔کمیٹی نے نیشنل کالج آرٹس ایمنڈمنٹ بل اور انٹراکوآرڈی نیشن بورڈ بل پاس کردیا ۔