وزیراعظم یوتھ پروگرام اور ایمپاور سپورٹس اکیڈمی کے مابین معاہدہ

وزیراعظم یوتھ پروگرام اور ایمپاور سپورٹس اکیڈمی کے مابین معاہدہ

ملک بھر سے 10 ہزار لڑکیوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھانے کا لائحہ عمل طے

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے زیرِ اہتمام پاکستان میں خواتین کھیلوں کے فروغ اور اولمپکس کی تیاری کے لیے ایک تاریخی اقدام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی زیرصدارت وزیراعظم آفس میں منعقدہ اجلاس کے دوران وزیراعظم یوتھ پروگرام اور ایمپاور سپورٹس اکیڈمی کے درمیان ایک لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے گئے ، جس کے تحت ملک بھر سے دس ہزار نوجوان لڑکیوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھانے کا لائحہ عمل طے کیا گیا ہے ۔ لیٹر آف انٹینٹ پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر علی ملک جبکہ ایمپاور سپورٹس اکیڈمی کی جانب سے بانی و ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنید قریشی نے دستخط کیے ۔ معاہدے کے تحت ہر سال 19 سال سے کم عمر دس ہزار باصلاحیت لڑکیوں کی نشاندہی، تربیت اور سرپرستی کی جائے گی تاکہ انہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار کیا جا سکے ۔ رانا مشہود نے کہا کہ حکومت نوجوان خواتین کو بااختیار بنانے اور کھیلوں کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں