افغان مہاجرین کے انخلاء پر تحفظات ہیں ،میاں افتخار

 افغان مہاجرین کے انخلاء پر تحفظات ہیں ،میاں افتخار

افغان پالیسی پر نظرثانی،دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ملکر جد وجہد کرناہوگی

نوشہرہ (نمائندہ دنیا ) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار نے کہا ہے کہ مرکزی ،صوبائی حکومتوں اور اداروں کو دھشت گردی کے خلاف ایک پیج پر آنا ہوگا۔منظم انداز میں اقدامات کئے بغیر دھشت گردی کی لعنت سے نجا ت ممکن نہیں۔افغان مہاجرین کے انخلاء پر عوامی نیشنل پارٹی کو تحفظات ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسل پیر سباق، زڑہ مینہ اور ترلاندے کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب اور شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان پالیسی کو ازسرنو نظرثانی کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔پاک افغان امن مذاکرات میں تعطل اور ڈیڈ لاک ختم کرنا ہوگا۔تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے پختونوں کا بدترین استحصال کیا۔ پختونوں کے حقوق کی جنگ اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے ہر حدتک جانے کو تیار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں