5 ملزمان گرفتار ،بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے) اسلام آباد پولیس نے اسلحہ سے پاک اسلام آباد مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔۔
تھانہ ترنول پولیس نے کارروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پانچ عدد آٹو میٹک مشین گنز، ایک رپیٹر گن، مختلف بور کے 10 پستول، بلٹ پروف جیکٹس اور بڑی مقدار میں ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔